اپرکوہستان میں المناک حادثہ

اپر کوہستان میں سیو لنک روڈ لال کور کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،ڈپٹی کمشنر کوہستان کے مطابق مسافر گاڑی ہزاروں فٹ گہری کھائی میں گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچوں و خواتین سمیت کئی افراد موقع پرہی دم توڑگئےحادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس اور ریسکیوورکرز نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشوں اورزخمیوں کو نکال کر داسو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔کھائی گہری ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعلیٰ کے پی کے نے حادثے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی ،وزیراعلیٰ محمود خان نے ہسپتال انتظامیہ کوحادثے میں زخمی ہونے والوں کوعلاج کی ہرممکن سہولت دینے کی ہدایت کی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.