اٹلی میں برفانی مجسمہ سازی کا سالانہ فیسٹیول

شمال مشرقی اٹلی میں منعقد ہونے والے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے میں اٹلی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں مجسمہ سازوں نے حصہ لیا اور منفی بارہ ڈگری درجہ حرارت میں رکھے گئے آئس بلاکس پر اپنی مہارت کا شاندارمظاہرہ کیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس برفیلے فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کئے گئےکارٹون کرداروں، جانوروں و دیگر اشکال کے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
جبکہ منگولیا کے مجسمہ ساز کے بنائے خاندان کی عکاسی کرتے مجسمے کو انعام سے نوازا گیا،،، دوسری جانب شمال مشرقی اٹلی میں ماہرموسیقاروں کی جانب سے برف سے تیار کردہ موسیقی کے آلات اور میوزک پرفارمنس کو انجوائے کرنے لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.