آٹے کے بعد نیا بحران،

0

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور امتحان، آٹے کے بعد اب چینی بحران نے کیا پریشان، تھوک مارکیٹ میں چینی 2روپے فی کلو مہنگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو تک جا پہنچی۔ چینی کی قیمت بڑھتے ہی ذخیرہ اندوزوں کو بھی منافع خوری کا بہانہ مل گیا، ماڈل بازار میں لگے کریانہ سٹورز سے چینی غائب ہو گئی، شہری چینی کی خریداری کے لیے چکر لگاتے رہے مگر چینی نہ ملی۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی، آٹے کے بعد اب عوام کو چینی کے لئے خوار کیا جائے گا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 70 روپے مقرر کیا ہے اس قیمت پر تو تھوک میں بھی چینی نہیں مل رہی، ہم کیسے 70 روپے کلو میں فروخت کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: