آل انڈیا مسلم لابورڈ نے بھارتی سپریم کورٹ کو حدود بتا دی

0

آل انڈیا مسلم لابورڈ نے بھارتی سپریم کورٹ کو حدود بتا تے ہوئے مذہبی معاملات میں مداخلت سے روک دیا۔بھارتی سپریم کورٹ میں خواتین کے مندر اور مسجد میں جانے کے حقوق سے متعلق ایک درخواست پر مسلم لا بورڈ نے اپنا جواب داخل کیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں مذہبی اصولوں کے عقائد سمیت اسلامی عقائد سے براہ راست تعلق کے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔تاہم سپریم کورٹ مذہبی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرسکتی ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ مسلم خواتین نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے کے لیے آزاد ہیں لیکن اسلام نے خواتین پر باجماعت نماز فرض نہیں کی۔ لہٰذا بورڈ اس مسئلے سے متعلق کسی متضاد مذہبی عقیدے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: