آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا اورملزمہ کی حاضری لگائی گئی۔پی پی رہنماؤں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
دوران سماعت نیب کی جانب سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور پی پی رہنما کے ریمانڈ میں 7روزکی توسیع کردی گئی،، عدالت نے فریال تالپور کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا
واضح رہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورنیب کی حراست میں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.