آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
ٹی 20 میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عامر، محمد رضوان، آصف علی، خوشدل شاہ، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
اظہر علی ٹیسٹ ٹیم میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹیسٹ ٹیم سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔جبکہ سرفراز احمد کپتانی کے ساتھ ٹیم سے بھی فارغ ہوگئے۔ محمد رضوان وکٹ کیپر ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.