آزاد کشمیر،پنجاب میں بارش

Rain in Azad Kashmir and Punjab

آزاد کشمیرکےشمالی، وسطی اورجنوبی اضلاع میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے، وادی گریزبالائی وادی نیلم،وادی شونٹھر،وادی جاگراں،وادی سرگن،وادی لیپہ،سدھن گلی،خورشید آباد، فارورڈ کہوٹہ اور راولاکوٹ پونچھ میں برف کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ اُٹھ مقام،وادی جہلم،ہٹیاں بالا،چکار،چکوٹھی،گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد اور باغ حویلی ہجیرہ میں بارش سے ہرچیز نکھر گئی
دوسری جانب میں ملکہ کوہسار مری اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی برفباری سے خنکی مزیدبڑھ گئی جبکہ لاہور اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ میاں چنوں، ساہیوال، چیچہ وطنی، کمالیہ،بھکر اور گجرات میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔
خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز ہوگیا جس سے خنکی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ لوئر دیر میں ہونے والی برف باری کے نتیجے میں پہاڑوں نےبھی سفید چادر اوڑھ لی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.