آئی سی سی نےکرونا کےپیش نظرپلیئنگ کنڈیشنزمیں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی

0
آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نےکرکٹ کمیٹی کی تمام سفارشات کومنظورکرلیا جس کے بعد ٹیسٹ میچزمیں دوران میچ ٹیمیں کووِڈ ری پلیسمنٹ پلیئرحاصل کرسکیں گی۔آئی سی سی کے مطابق کووڈ ری پلیسمنٹ ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونےکی صورت میں ہوگا۔
بولرزکے گیند پرتھوک لگانے پر پابندی ہوگی اور ابتداء میں امپائرز کھلاڑی کو ایڈجسٹ ہونے میں مدد کیلئے نرمی کا مظاہرہ کریں گے تاہم بعد کے میچز میں اگر گیند پر تھوک لگایا تو وارننگ جاری ہوگی، دوسری وارننگ کے بعد پانچ رنز پنلٹی کے حریف ٹیم کو ملیں گے۔
انٹرنیشنل میچز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کردی گئی ہے اور مقامی امپائرز کا تقرر بھی آئی سی سی کرے گی۔ٹیموں کو فی اننگزاضافی ریویو بھی مل گیا، ٹیسٹ کرکٹ میں 3 اور ون ڈے میں 2 اضافی ریویو ہوں گے
گزشتہ دنوں انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے قوانین میں تبدیلی کے لیے رابطہ کیا تھا اور اس خواہش کا اظہار کیا تھاکہ میچ کے دوران کرونا کی علامات ظاہر کرنے والے کھلاڑی کا متبادل ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: