آئی سی سی بورڈ کا اجلاس دبئی میں ہوگا

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اورچیف ایگزیکٹیو وسیم خان 2 روزہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کریں گےاور اس موقع پر پی سی بی عہدیدار سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے دسمبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز پر بھی بات کریں گے۔اس کے علاوہ وہ بنگلادیش بورڈ حکام سے رواں ماہ مجوزہ بنگلا دیش ویمنز ٹیم کے دورے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری جانب وطن واپس پہنچتےہی آئی لینڈرز نے آنکھیں پھیر لیں اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے بہانے تراشنے لگے ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنے ٹور کے دوران ہوٹل میں مقید رہی اور کھلاڑیوں کو آزادانہ گھومنے پھرنے کا کوئی موقع نہیں ملا اس کے علاوہ پاکستان میں میچز کے دوران کھلاڑی اپنے بیوی بچوں کے بغیر رہے جبکہ میں تو تین چار روز میں ہی اکتاہٹ کا شکار ہوگیا ۔
چیئرمین آف سلیکٹرز اشانتھا ڈی میل کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران ہوٹل سے میدان تک آنے جانے میں بہت وقت صرف ہوتا رہا، پہلے سیکیورٹی مراحل مکمل کیے جاتے، روڈز کلیئر ہوتے، بس کے اندر بھی چلنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی، یہ قطعی آسان نہیں ہے،ابھی تو چند روز کیلیے گئے اور میچ بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تھے، ٹیسٹ میچ پریکٹس سیشنز کے بغیر نہیں کھیلا جا سکتا، 5روز تک آنا جانا ہوگا، ٹیم کا قیام بھی 15دن کیلیے ہونا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.