اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود گرفتار

اسلم مسعود کو سعودی عرب سے آنے والی پرواز نمبر ایس وی 722 کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیاگیا جہاں سے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکڑ ملک طارق کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم انہیں لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اسلم مسعود کی گرفتاری کے بعد پاکستان منتقلی کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان پر107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسلم مسعود کے دو مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے۔ انکشاف ہوا کہ اسلم مسعود جنوری 2018 میں بیرون ملک روپوش ہو چکا ہے جس کے بعد ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرکے انٹرپول سے رجوع کیا اور اکتوبر میں انٹرپول نے اسلم مسعود کو اس وقت تحویل میں لے لیا تھا جب وہ لندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا تھا جس کے بعد پاکستانی اتھارٹیز نے مذکورہ کی وطن واپسی کیلیے اقدامات اٹھائے اورایف آئی اے کی ٹیم کو بھی ملزم کی حوالگی کیلیے بجھوایا گیا۔ واضح رہے کہ اسلم مسعود کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقصد کیلیے مختلف لوگوں کے شناختی کارڈ استعمال کرکے جعلی بینک اکاونٹس کھولنے اور دیگر الزامات کے تحت ایف آئی اے کراچی میں مقدمہ نمبر 4/2018 درج ہے اس مقدمے میں کچھ لوگ گرفتار تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.