اولمپکس مشعل جاپان کے سپرد کردی گئی

0

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے باوجود انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی رواں برس میگا ایونٹ کیلئے تیاریاں معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں روایتی مشعل جاپان کے حوالے کردی گئی۔ جسے سابق اولمپکس خاتون پیراک اموتو نواکو نے وصول کیا۔ اس موقع پر چند اولمپکس آفیشلز کے سوا کوئی موجود نہ تھاکیونکہ سادہ تقریب میں شرکت کو شائقین کیلئے ممنوع قرار دیا گیا تھا۔
اولمپکس مشعل ٹوکیو پہنچ گئی جبکہ ملک میں سفر کا آغاز 26 مارچ سے شروع ہوگا۔جاپانی حکومت کے ترجمان نے اولمپکس 2020ء کو موخر کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں، کھیلوں کی سرگرمیاں اپنی مقررہ وقت پر ہونگی۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ہم اولپمکس 2020ء کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔
جاپانی کابینہ کے سیکرٹری یوشیدی سوگا نے کہا کہ 24 جولائی سے 9 اگست تک شیڈول اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کیلئے اپنی تیاریاں زور وشور سے جاری رکھیں گے۔اس سلسلے میں ہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےساتھ بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم کھیلوں کو موخر کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔
ادھر بہت سی جاپانی کمپنیوں کو بھروسہ ہے کہ ٹوکیو گیمز کا انعقاد مقررہ وقت پر ہی ہوگا تاہم نائب وزیراعظم تیروآسو نے کہا ہے کہ اگر جاپان بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا تو بین الاقوامی کھلاڑی جاپان کا رخ نہیں کریں گے،اس صورتحال میں اولمپکس گیمز کا انعقاد سمجھ سے بالاتر ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: