انگلینڈ کیخلاف ون ڈےسیریزاور مشن ورلڈکپ

انگلینڈ میں کھیلےگئے ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ میں پاکستان نے لیسٹر شائر کو 58 رنز سے پچھاڑدیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 2 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے جبکہ فخر زمان نے 52، آصف علی نے 22 اور فہیم اشرف نے 11 رنز بنائے۔لیسٹر شائر کے مائیک نے 3، ڈی کلائن نے 2 اور ڈیوس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے بولنگ اٹیک کے سامنے لیسٹر شائر کے بلے باز زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکےاور پوری ٹیم 19.2 اوور میں 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔مائیک سب سے زیادہ 37 رنز بنا سکے جبکہ پارکنسن 27، کاسگرو 19 اور اے ایم علی نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.