انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی 20 میں شکست دیدی

0

ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کوبیٹنگ کی دعوت اور انگلش اوپنر جاز بٹلر کو 17 رنز کے مجموعی اسکور پر قابو ضرور کرلیا لیکن جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے بالترتیب 40 اور 35 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو اچھی پوزیشن دلا دی
کپتان مورگن 27 رنزپرپویلین لوٹ گئےاس کے بعد معین علی نے11 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جبکہ جارڈن 7 رنز پر ہمت ہار گئے جبکہ بین اسٹوکس 47 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ اور یوں انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 204 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے نگیدی نے 3 اور فیلکوایو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں کپتان ڈی کوک اور بووما کے درمیان 92 رنز کی طویل شراکت بنا کر انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،،ڈی کوک آؤٹ نے22 پر 65 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جبکہ بووما نے 31 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملر کی اننگز بھی 21 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی اس کے بعد پریٹوریس 25 اور اسمٹس 13 رنز بنا پائے جبکہ وین ڈوسن 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا سکی ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: