انڈین پریمئر لیگ پاکستان میں نشرنہیں ہوگا

0

وفاقی حکومت نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا،بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط بھی کردیے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی،پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کی جائے ، سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا یقینی بنائے کہ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: