انڈر19 ورلڈکپ فائنل میں جھڑپ پرآئی سی سی کا ایکشن

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق ان کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی کوڈآف کنڈیکٹ کی شق تین کی خلاف ورزی کی جبکہ قصور وار قرار دیئے گئے پانچ کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں، جنہیں سزا سنائی گئی ہے۔
تمام پانچ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش کے محمد توحید ہیردئے کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چار میچز کیلئے معطل کردیا گیا، بھارت کے آکاش سنگھ کو آٹھ میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے جبکہ روی بشنوئی پر پانچ میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
دو روز قبل جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نےبھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ورلڈ چمپئن بننے پر بنگلا دیشی کھلاڑی میدان میں جشن منا رہے تھے جوبھارتی کھلاڑیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ جان بوجھ کر الجھ پڑے تاہم گراؤنڈ انتظامیہ نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: