انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فیفا کے نقشِ قدم پر چل نکلی

0

رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی لیکن 2023 سے 2031 کے کیلنڈر میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں آئی سی سی نے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور اگلے8 سالہ شیڈول میں پہلا ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں شیڈول ہے اور اس میں ممکنہ طور پر 20 ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔
اگر ورلڈ کپ ایونٹ میں 20 ٹیموں کو حصہ بنایا جاتا ہے تو ایسی صورت میں چار گروپ بنائے جائیں گے اور ہر گروپ 5 ٹیموں پر مشتمل ہو گا جس کی بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ میں جگہ بنائیں گی۔
آئی سی سی کا ماننا ہے کہ ٹی20 فارمیٹ دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کا سب سے بہترین ذریعہ ہے اور جس طرح دنیا بھر کے دیگر کھیلوں میں ٹیموں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، بالکل اسی طرح کرکٹ کے کھیل کو بھی عالمی سطح پر مقبول بنانے کیلئے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔
فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں شرکت کرتی رہی ہیں لیکن کھیل کے فروغ کے لیے 2026 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 48 کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: