انضمام الحق کو دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم میں جھگڑے کا خدشہ

0

سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طویل دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم میں جھگڑے ہو سکتے ہیں،،پاکستان کو عالمی معیار کی ٹیم بنانے کے لیے ٹیم اور بورڈ کی سطح پر مستقل مزاجی کی ضرورت ہے،ایک کھلاڑی کو بنانے کے لیے دو تین سال درکار ہوتے ہیں لیکن جب وہ اچھے اور برے تجربات سے سیکھتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کی پوزیشن میں آتے ہیں تو کپتان تبدیل کردیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہی سرفراز اور مکی آرتھر کے ساتھ ہوا ہے خصوصاً سرفراز احمد کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ مشکل تھا خصوصاً اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دو سال تک ایک فارمیٹ میں ان کی قیادت میں ٹیم عالمی نمبر ایک رہی۔انضمام نے کہا کہ میرے خیال میں مکی آرتھر گزشتہ چھ ماہ سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھا رہے تھے لیکن ہم نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد انہیں تبدیل کردیا۔گزشتہ روز ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرکے انڈین پریمیئر لیگ منعقد کرائی گئی تو سوال اٹھیں گے،،اگر ایک ملک لاک ڈاؤن میں آئی پی ایل کرواسکتا ہے تو ورلڈ ٹی20 کیوں نہیں ہوسکتا؟

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: