انضمام الحق پی ایس ایل چھوڑکرامریکہ جائیں گے

ڈومیسٹک کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے اور قومی ٹیموں کی سلیکشن کے ذمہ دار انضمام الحق پی ایس ایل فرنچائزز کیساتھ وابستگی سمیت مختلف سرگرمیوں میں کسی نہ کسی طورشامل رہے ہیں،،لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کوانہوں نے ہمیشہ نظرانداز کیا،،،دیگر سلیکٹرزڈومیسٹک کرکٹ کو تھوڑا بہت وقت دیتے رہےتاہم سابق کپتان نےڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے کی کبھی ضرورت محسوس نہ کی ،
انضمام الحق کی منتخب کردہ قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ میں ناقص کارکردگی پرمسلسل انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں،اس صورتحال میں بھی انضمام الحق نے امریکا کے سیرسپاٹے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا،اورچیف سلیکٹر نے ایک نجی کرکٹ اکیڈمی کو ایک ہفتہ تربیت دینے کا معاہدہ کرلیا،،،وہ 16 سے 22 فروری تک نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں گے
پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری کوہوگا،چیف سلیکٹر ابتدائی میچز کے دوران ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتیں جانچنے کے بجائے امریکا میں اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کو منتقل کررہے ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.