انسانی حقوق پرلیکچردینےوالوں کوکشمیری عوام کی پرواہ ہونی چاہیے

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور وادی میں بربریت کی صورتحال پیداکرنےپربھارت کو شدید تنقید نشانا بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن جبکہ بھارت بدامنی اور کشیدگی کو فروغ دے رہا ہے۔اقوام عالم کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے بیان سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں بھارت کئی دہائیوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق پامال کر رہا ہےان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق پر لیکچر دینے والوں کوکشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.