اندھے انتقام کی آخری ہچکی، نوازشریف کیخلاف فیصلے پر مریم کا رد عمل

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کے فیصلوں پر مریم نواز کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے، مگر فتح نواز شریف کی ہوئی،اللّہ کا شکر۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ’اڑھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمیشن۔ نہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت ثابت ہوئیان کا مزید کہنا تھا کہ ’جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے، اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں، احتساب عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے‘۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہاکہ ’فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے، جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ، جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے‘۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ’کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں، وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی، یاد رکھیں، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے‘۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.