انتہاپسند بھارت کی پاکستان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی

0

بھارت کی پاکستان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی،،بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر بی سی پاٹیل نے کہا ہےکہ بھارت میں پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو گولی مار کر ہلاک کر دینا چاہیے۔
بی سی پاٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حامیوں کو قتل کرنے کے لیے قانون بنا یا جائے جس میں بھارت مخالف نعرے لگانے والوں کو گولی مار کر قتل کرنے کی اجازت ہو۔ بھارتی وزیر نے مزید کہا کہ وہ اس قانون سازی سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی سے بات کریں گے۔
نام نہاد جمہوری بھارت میں چند روز قبل بنگلورو میں احتجاجی جلسے کے دوران امولیا لیونا نامی لڑکی کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیا اور اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: