امن کے دشمنوں کیخلاف جنگ جاری

قوم کو فخر ہے اپنی سیکیورٹی فورسز پر جو امن کے دشمنوں کو چن چن کر مار رہی ہیں۔ ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی کے علاقے تیموریہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران11 ملزمان کو گرفتار جبکہ 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل ملی ہے، ملزمان سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہیں۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے ، جبکہ مختلف تھانوں سے ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر شین کمر کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ جہاں برساتی نالے کے قریب زیر زمین اسلحہ چھپایا گیا تھا۔ لیویز فورس کے مطابق کارروائی میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 6 راکٹ لانچر کے گولے اور 6 کاٹن کلاشنکوف کے کارتوس شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.