امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی ادارے متحرک

خطرے سے نمٹنے کیلئے جوان ہر دم تیار ،،،رینجرز جوانوں نے سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری کراچی اوراندرون سندھ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ میں بھی 5 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔علاوہ ازیں کراچی میں نو اور دس محرم کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی ہے اور کچھ حساس مقامات پر موبائل فون جیمرز بھی لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ اور صدر میں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کرگیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.