امن دشمنوں کی ایک بار پھربزدلانہ کارروائی

بلوچستان کےضلع لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر زراعت کالونی کے قریب خود کش دھماکا ہوا، جس میں پولیس ایگل سکواڈ کا اہلکار شہید ہوا۔ جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی ۔یاد رہے کہ ہفتے کےروزبلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے چمن میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں 3 افراد شہید ہو گئے تھے، شہید ہونیوالوں میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لورالائی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.