امن دشمنوں کا خیبرپختونخوا کے دل پر وار

بارودی مواد صدر کے علاقے کالی باڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔اورجس مقام پردھماکا ہوا،وہ پشاور کا ایک مصروف علاقہ ہے،جہاں قریب ہی ایک زیرِ تعمیر مسجد اور متعدد دکانیں موجود ہیں جبکہ ڈھابوں پر لوگوں کی بڑی تعداد ناشتے کے لیے آتی تھی۔ دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا،جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے
پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس سے آس پاس واقع متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سےبجلی کا ٹرانسفر بھی متاثر ہوا اور بجلی کی تاریں زمین پر آ گریں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.