امریکی گلوکارہ نکی مناج سعودیہ میں جلوے بکھیریں گی

امریکی ریپرنکی مناج رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنسرٹ کریں گی۔ امریکہ کی مشہور اداکارہ اپنی نئی ویڈیوز بھی لانچ کریں گی۔ جس کی تصدیق برطانوی گلوکار لیام پائن اور امریکی ڈی جے سٹیو اوکی نے بھی کی ہے۔
کنسرٹ منعقد کرنےوالے روبرٹ کورکی کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکارہ نکی مناج اس شو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں، جدہ میں پرفارم کرنے کے ساتھ اسی شہر میں قیام بھی کریں گی۔
نکی مناج عوام کا دل جیتنے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔ گلوکارہ کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ یہ لمحہ میرے لیے قابل فخر ہے اور یہاں پرفارم کر کے میرا خواب پورا ہو رہا ہے کیونکہ جس ملک میں پرفارم کرنے جا رہی ہوں یہاں کی زیادہ تر آبادی 30 سال سے بھی کم عمر کی ہے جو میرے شو کو پسند کرے گی۔
ٹویٹر پرایک خاتون نے اپنے تاثرات لکھتے ہوئے کہا کہ نکی مناج اپنے گانوں میں عریاں لباس پہنتی ہے اور الفاظ بھی نازیبا والے استعمال کرتی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ عبایا پہن کرسعودی عرب میں پرفارم کریں گی “یہ کیا بکواس ہے”۔
دوسری طرف سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسے ایونٹ سے شہریوں کو تفریح کے مواقع ملیں گے، ملک میں بیروز گار نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنے کیلئے بہترین طریقہ ہے۔
کنسرٹ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شہزادہ محمد بن سلمان اپنے ملک کو قدامت پسند معاشرے سے نکال کر آزاد خیال معاشرے کی طرف لے جانا چاہتے ہیں جس کے لیے حال ہی میں متعدد سینما گھر بھی کھولے گئے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹرٹینمنٹ کیلئے آئندہ ایک دہائی میں 64 ارب ڈالرخرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.