امریکی کمپنی نے مصنوعی انسان تیار کرلیے!!!

0
لاس ویگاس میں سالانہ ’ کنزیومر الیکٹرانکس شو‘ میں مصنوعی انسان پیش کردیئے گئے،، جو ہوبہو حقیقی انسانوں کی طرح بات کرتے ، تاثرات کا اظہار کرتے اور پوچھے گئے سوال کا سیکنڈوں میں جواب دیتے ہیں۔
ان ڈجیٹل کرداروں کو اسٹار لیب نے بنایا ہے اور انہیں نیون کا نام دیا ہے۔ یہ مصنوعی انسان بہت جلد چیٹ بوٹ اور ورچول اسسٹنٹ کی جگہ استعمال ہوسکیں گے۔ ان ویڈیو چیٹنگ بوٹس کو کرداروں اورجنس کے لحاظ سے مخلتف نام دیے گئے ہیں۔ تاہم انہیں ’مصنوعی انسان‘ یا آرٹیفیشل ہیومن قرار دئیے جائے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔
تمام ڈجیٹل انسان مصنوعی ذہانت یا ’آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘ سے کام کرتے ہیں۔ اگر آپ اداس ہوں تو یہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور کسی بات پر حیران بھی ہوسکتے ہیں۔یہ مصنوعی انسان خبریں پڑھ سکتے ہیں، آپ سے بات کرتے ہیں، ترجمان کا کردار ادا کرسکتے ہیں اور فلمی اداکاروں کی جگہ بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو انہیں دوست بھی بناسکتے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: