امریکی وزیر دفاع کا دورہ جنوبی اور وسطی ایشیا ملتوی

0

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے مطابق سیکرٹری ڈیفنس مارک ایسپر کا 16 سے 20 مارچ تک ہونے والا جنوبی اور وسطی ایشیا کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیردفاع کا دورہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ مارک ایسپر نے 16 سے 20 مارچ تک پاکستان بھارت اور ازبکاستان کا دورہ کرنا تھا۔
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ طےتھا اور انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کرنا تھی جس میں پاک امریکا سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی جانی تھی اور موجودہ حالات میں یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل تھا طالبان امریکا مذاکرات کی کامیابی اور افغانستان میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کی بحیثیت صدر حلف برداری کے معاملات حل طلب ہیں ۔ اس کے ساتھ مارک ایسپر نے بھارت اور ازبکاستان کا بھی دورہ کرنا تھا۔
اس سے پہلے امریکی کامرس سیکریٹری ولبر راس بھی گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ جنوری میں امریکا کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزنے بھی 4 روزہ دورے پر پاکستان آئی تھیں اور وزیرخارجہ ،سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: