امریکی متنازع صدر ڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

متنازع بیانات اور چرب زبانی کے باعث اکثروبیشتر خبروں کی زینت بننے والے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہوگئی،،،امریکا میں ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تینتالیس فیصد سے کم ہو کر انتالیس فیصد رہ گئی ہے۔امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے مطابق ہر دس افراد میں سے چھ افراد کا مؤقف ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ہزار بیس میں دوبارہ صدر منتخب نہیں ہونا چاہیئے۔ جبکہ اٹھاسی فیصد ری پبلکن کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ کی کارکردگی بہتر ہے۔دوسری جانب تیرانوے فیصد ڈیموکریٹس کا مانناہے کہ امریکی صدر کی کارکردگی صفر ہے۔جبکہ ٹرمپ کے حامی سفید فام خواتین اور مردوں کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ دس ارب ڈالر ہو گیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.