امریکی صدر کی بھتیجی نےٹرمپ کو دنیا کا خطرناک ترین شخص قرار دیدیا

0

امریکی عدالت کی اجازت کے بعد پبلشر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انکشافات پر مبنی کتاب ” ٹُو مچ اینڈ نیور اِنف ” کو آئندہ ہفتے شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل ’نقصان دہ آدمی‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔
کتاب کی مصنفہ صدر ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ ہیں جو اپنے چچا کو دنیا کا خطر ناک ترین شخص قرار دے چکی ہیں ۔ 240 صفحات پر مبنی اس کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔
پبلشر کا کہنا ہے کہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث یہ کتاب 28 جولائی کےبجائے اب 14جولائی کو شائع کی جارہی ہے، کتاب پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثر انداز نہیں ہوگا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: