امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کام دکھا گئی

ترک صدر نے رجب طیب اردوان روسی ہتھیار خریدنے کے بعد سے امریکا اور ترکی کے مابین تناؤ کم کرنے کا عندیہ دے دیا،،،صدراردوان کا کہنا تھا کہ ترک امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کررہا ہے،، انہوں نےبتایا کہ اس معاملے پر صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ،ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدرنےصدرٹرمپ سے کہا کہ ایس 400 کا جو بھی پیکیج ہم خریدیں گے،لیکن اس سےقطع نظرہم آپ سےخاص تعداد میں پیٹریاٹ میزائل خرید سکتےہیں،تاہم ہمیں یہ بھی دیکھناہوگا کہ یہ میزائل کم از کم ایس چارسو سےمطابقت رکھتے ہوں۔صدراردوان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرنےاس کے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر باہمی ملاقات میں تفصیل سے گفتگو کی جائے گی اور اس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کے امکان اور فراہمی کی شرائط پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں امریکا جیسا ملک اپنے اتحادی ملک ترکی کو مزید نقصان نہیں پہنچانے چاہے گا کیوں کہ یہ عقلی رویہ نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.