امریکی صدر ٹرمپ بال بال بچ گئے

0
100 اراکین پر مشتمل سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف طاقت کے غلط استعمال کے آرٹیکل کی مخالفت میں 52 اور حمایت میں 48 ووٹ آئے، کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام کی مخالفت میں 53 ووٹ اور حمایت میں 47 ووٹ آئے۔ طاقت کے غلط استعمال کے آرٹیکل سے متعلق ووٹنگ میں ری پبلکن سینیٹر مٹ رومنی نے بھی ٹرمپ کی مخالفت میں ووٹ دیا، ڈیمو کریٹس کے زیر کنٹرول ایوان نمائندگان نے گزشتہ سال 18 دسمبر کو ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی۔
ٹرمپ کو عہدے سے ہٹا کر گھر بھیجنے کیلئے 100 ارکان پر مشتمل ایوان میں دو تہائی اکثریت درکار تھی، تاہم یہاں ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے جس کے 53 ووٹ ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریف جوبائیڈن سے تفتیش کے لیے دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں یوکرین کی فوجی امداد پر پابندی عائد کی تھی، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: