امریکی شٹ ڈاؤن:ٹرمپ کو کھانے کے لالے پڑگئے

امریکا میں بد ترین شٹ ڈاؤن کی وجہ سے جہاں حکومتی امور چلانے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں وہیں وائٹ ہاؤس کے باورچییوں نے بھی بغیر تنخواہ کے کام کرنے سے انکار کردیا ،،یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاؤس آنے والی امریکی فٹ بال ٹیم کو لذیذ کھانوں کے بجائے صرف برگرز اور فرائز پر ٹرخا دیا گیا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ300 برگر، پیزا اور فنگر چپس ریسٹورنٹ سے منگوانا پڑی اوراس کھانے کے پیسے انہوں نے اپنی جیب سے ادا کیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے معاملے پر ڈیڈ لاک چل رہا ہے جس کے باعث امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی سمیت کئی ادارے شٹ ڈاؤن کا شکار ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.