امریکی امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلان بڑی پیش رفت قرار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ وادی میں مودی کی بربریت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔بھارت میں ایک بہت بڑا طبقہ مودی پالیسوں سے متفق نہیں،بھارت آج کشمیر کےمسئلے پرتقسیم دکھائی دے رہا ہے۔وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ امریکا،یورپ کے جمہوری سوچ رکھنے والے کشمیرمیں ظلم کے خلاف بول پڑے،،،پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کریں گے،،، وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بھی مان گیا ہے کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،پاکستان نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں بلکہ ہمشہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی ہے،،،وزیرخارجہ شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کی جارہی ہے،،اوورسیزپاکستانیوں نےمسئلہ کشمیرکواُجاگر کرنےمیں بہت محنت کی ہے،،،انہوں نے کہا کہ آج کشمیر عالمی سطح پرایک ٹرینڈ بن چکا ہےاورٹرینڈ لوگوں کو آگاہی دینےسےبنتاہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.