امریکی اخبار نے مودی سرکار کے سیاہ چہرے سے نقاب اٹھا دیا

0

صدر ٹرمپ پیر کو اپنے پہلے دورہ بھارت میں احمد آباد کے ائیرپورٹ پر اتریں گے جہاں حکام کے مطابق ایک لاکھ لوگ سڑکوں پر جبکہ ایک لاکھ صدر ٹرمپ کا کرکٹ سٹیڈیم میں استقبال کرنے موجود ہونگے۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے بھارتی حکام کے اس دعوے قلعی کھول دی،،،نیویارک ٹائمز کے مطابق مودی سرکار بھارت کا سیاہ چہرہ امریکی صدر سے چھپانے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے اور مودی کی اس بناوٹی خوش مزاجی کے پیچھے ایک تلخ حقیقت چھپی ہوئی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں ٹرمپ کا بڑا استقبال شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہوگا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکی صدر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اس ایشو پر بھی بات کریں گے
بھارت میں شہریت کے متنازعہ قوانین کے خلاف ہزاروں افراد گزشتہ کئی روز سے مودی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ نریندر مودی کو کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: