امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی منسوخی

پاکستان فریقین میں امن عمل بحالی کیلئے پرامید ،،،، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام فریقین کو امن عمل جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان افغان امن عمل میں نیک نیتی سے سہولت کاری فراہم کر رہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام فریقین کو مخلصانہ اور صبر کے ساتھ آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ پاکستان امن عمل میں ہونے والے پیش رفت کو مانیٹرکرتا رہےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغان مسئلہ کا حل فوجی نہیں ہے، ترجمان پاکستان فریقین پر جاری سیاسی عمل کے ذریعے امن عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیتا ہے۔ پاکستان جلد مذاکرات کی بحالی اور رابطوں کے لیے پرامید ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.