امریکا کی افغانستان میں متوازی حکومت کی مذمت

0
امریکا بھی افغانستان میں دو متوازی حکومتوں کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گیا،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور اس کے مستقبل کے لئے جامع حکومت اور متحدہ افغانستان ہماری ترجیح ہے،افغانستان میں متوازی حکومت کے اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔
گزشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی تمام تر کوششوں کے باوجود اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے اور دونوں نے ہی افغانستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ،،، اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب صدارتی محل میں ہوئی جبکہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ کی جانب سے کابل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
ادھر تجزیہ کاروں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو بہت خطرناک قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ متوازی حکومتوں کے اعلان بعد افغان امن معاہدہ خطرے سے دوچار ہوگیا اور اگر دونوں سیاسی لیڈروں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو افغانستان کا کمزور سا جمہوری ڈھانچہ دھڑام سے گر جائیگا اس لئے افغان قیادت کو چاہئے کہ وہ بیرونی اشاروں کی بجائے داخلی قوتوں پر بھروسہ کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: