امریکا کا سفری ایڈوائزری میں بہترسیکیورٹی صورتحال کا اعتراف

0

امریکی شہر فلاڈلفیا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم ’اپنا‘ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستانی معیشت اور سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ امریکا نے سفری ایڈوائزری میں بہتر سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف کیا ہے۔ برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے بھی سفری پالیسی پر نظر ثانی کی
اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے امریکی صدر بھی مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ ہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: