امریکا چین تجارتی جنگ میں نیا موڑ

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی دور کرنے کے لیے مذاکرات بیجنگ میں 7اور8 جنوری کو ہونگے، جس میں دونوں فریق تجارتی تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے جس کے باعث دونوں ملکوں کی معشیت اور عالمی مالیاتی منڈی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکی سرکاری وفد اگلےہفتے چین کادورہ کرےگا،امریکی سرکاری وفدکی سربراہی ڈپٹی ٹریڈسیکریٹری جیفری گیرش کرینگے۔یہ امریکی وفد، صدر ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کےدرمیان جی ٹوئنٹی کے دوران ہونے والے عارضی تجارتی جنگ بندی کے معاملےپراتفاق رائے کےنفاذپرگفتگوکریگا۔جس میں امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی درآمدات پر عائد ٹیرف میں اضافے کو معطل کیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.