امریکا نے خطے میں نئی حکمت عملی سے پاکستان کو باہر کر دیا

جنوبی ایشیا میں چین اور روس کے ممکنہ اثر و رسوخ کے توڑ کے لئے امریکا نے نئی حکمت عملی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد خطے کے ممالک کے ساتھ اقتصادی اور فوجی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ لیکن پاکستان اس امریکی حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے۔ ایک تفصیلی رپورٹ میں اعلان کردہ اس حکمت عملی کا جنوبی ایشیا کے5 ممالک بھارت،سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش اورنیپال حصہ ہیں۔ یہ خطہ اپنی آبادی اوراقتصادی وزن میں اضافے کے ساتھ امریکی حکمت عملی کے تحت انڈوپیسیفیک میں خوشحالی اوراستحکام کی جگہ بن جائے۔ جہاں اقتصادی استحکام، حسن حکمرانی اور سلامتی کے اہداف کو یقینی بنایا جائے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا خطے میں چینی اقتصادی سرگرمیوں کی مخالفت نہیں کرتا۔ تاہم اسے چین کی جانب سے وصول کرنے والے ممالک پر قرضوں کے ناقابل برداشت بوجھ پر شدید تشویش ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ دفاع خطے میں طویل المیعاد امن و خوشحالی کیلئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے تاہم ایسی پالیسیاں اور اقدامات قابل قبول نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.