امریکا نئی جنگ چھیڑنے کےبہانے ڈھونڈنے لگے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے تیل ریلیز کرنے کا اختیار دے دیا۔امریکی صدر کے مطابق تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی آئل سپلائی پر حملہ کیا گیا ہم مجرم کو جانتے ہیں، ہم نےمکمل طور پر مسلح اور ہدف کا تعین بھی کر رکھا ہے، صرف تصدیق چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم سعودی عرب سے سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کسے حملے کا ذمے دار سمجھتا ہے اور کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.