امریکا میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کی جانب اہم قدم

0

کرونا کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے جبکہ امریکا جیسا ترقی یافتہ ملک اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے،،،وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھنے سے روکنے کیلئے امریکا میں کرونا وائرس کی منتقلی کیلئے ایک خودکار گاڑی تیار کی ہے جو کرونا کے مشتبہ نمونوں کو لے کر ازخود ڈاکٹروں اور تجربہ گاہوں تک پہنچائے گی ۔
تاہم یہ گاڑی ابھی حتمی تجربات کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد ہی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔ تجربات کی کامیابی کی صورت میں مریضوں سے کووڈ 19 کے نمونے جمع کرنے والی یہ پہلی گاڑی ہوگی جس میں کوئی ڈرائیور موجود نہیں۔
پہلے مرحلے میں چار گاڑیوں کو بیک وقت آزمایا جا رہا ہے جسے خودکار شٹل قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ تجربات مایو کلینک فلوریڈا میں کئے جارہے ہیں جبکہ اس گاڑی کو بیپ کا نام دیا گیا ہے ۔
اس طرح کرونا ٹیسٹ کے لیے جمع نمونوں کو انسانی مداخلت کے بغیر ایک سے دوسری جگہ لے جانا ممکن ہوگا۔ یہاں تک کہ خود شہری بھی اپنے مشتبہ نمونے اس گاڑی کے سپرد کرسکیں گے جس سے باقی لوگوں کو کسی بھی انفیکشن سے بچانا ممکن ہوگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: