امریکا میں کرونا سے ایک ہی روز 2 ہزار ہلاکتیں

0

امریکا میں کرونا وائرس سے ایک ہی روز 2 ہزار افراد لقمۂ اجل بن گئے جس سے مجموعی اموات چین سے 4 گنا اور متاثرین کی تعداد 5 گنا زیادہ ہوگئی۔
کرونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں 12ہزار 854، جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ412 ہو گئی جبکہ 3 لاکھ 65 ہزار 884 کرونا کے مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 9 ہزار 169 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 ہزار 674 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔
ادھر کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے کے سبب ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کم گئے اور اس مسئلے کے حل کیلئے انتظامیہ نے حاملہ خواتین، ہیلتھ ورکرز اور سیاستدانوں کو ترجیح دینے کا منصوبہ بنایاہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نےناصرف 2 کھرب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی نگرانی کرنے والے انسپکٹر جنرل کو فارغ کر دیا بلکہ انہوں نے چین کی طرف داری کا الزام لگاتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی امداد میں کٹوتی کی دھمکی بھی دے دی
صدرٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ امریکا دیتا ہے لیکن اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے، اب ہم اس پر نظرِثانی کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سرحدوں کوچین کیلئے کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کرکے ہم نے اچھا کیا ۔
کرونا وائرس کی وبا سے متاثرہ بحری بیڑے کے جبری مستعفی کپتان کی توہین کرنے والے وزیرِ بحریہ تھامس موڈلی کو بھی استعفیٰ دینا پڑ گیا۔ موڈلی نے استعفیٰ اپنی آڈیو سامنے آنے کے بعد دیا جس میں انہوں نے ایئر کرافٹ کیریئر تھیڈور روزویلٹ کے معزول کمانڈر کو بیوقوف کہا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: