امریکا میں نئے پاکستانی سفیر کی امریکی صدر سےملاقات

واشنگٹن میں امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر اسد مجید نےامریکی صدر سےملاقات کی اورانہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اسد مجید نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدرٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہتر کرنے کیلئے کام کروں گا۔ امریکی صدرنے بھی پاکستانی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا
ڈاکٹر اسد مجید 8 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالنے کےلئے واشنگٹن پہنچے تھے اور وہ پیرسے امریکا میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.