امریکا میں قدرت کا حیرت انگیز منظر

امریکی ریاست منیسوٹا میں حالیہ سرد موسم کی لہر کے باعث قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک دو نہیں بلکہ بیک وقت تین سورج روشنی پھیلاتے دکھائی دیئےاس کے ساتھ آسمان پر قوس و قزح کے رنگوں نے منظرمزید دلفریب بنا دیاجبکہ اس حیرت انگیز نظارے کو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دیناعرفِ عام میں ‘ سن ہالو’ کہا جاتا ہے جو موسمِ سرما میں بائیس ڈگری کے زاویے پر برف کے کرسٹل سے گزرنے والی روشنی ہے جو سورج کے عکس بنا دیتی ہےاور اس کی وجہ سے آسمان پرقوس و قزح کے ساتھ ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.