امریکا میں بھی بھارت متنازع شہریت قانون کی بھرپور مذمت

0

بھارت میں متنازع شہریت قانون کی آڑ میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے،جس کی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔ امریکا کی طاقتور ترین کونسل سیٹل سٹی کے بعد اب کیمبرج کی سٹی کونسل نے بھی بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
کیمبرج سٹی کونسل میں یہ قراداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت کو نسل پرستانہ اور حکومتی پالیسیوں کو جابرانہ قرار دیتے ہوئے ان پالیسیوں کو شہری اقدار کے منافی کہا گیا ہے۔ کیمبرج سٹی کونسل نے زور دیا کہ اس کا کانگریس وفد امریکی کانگریس میں بھارت میں اس طرح کی پالیسیوں کے نفاذ کو روکنے کے لیے ہونے والی قانون سازی میں مدد کرے گا۔
سٹی کونسل کی قراداد کا جنوبی ایشیائی کمیونٹیز اور تمام مذاہب کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔امریکی شہروں میں یہ قراردادیں ایسے وقت میں منظور کی گئیں جب امریکی صدر ٹرمپ جلد بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: