امریکا دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا

امریکا کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے بشار الاسد کی حکومت کو شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہنے کیلئے ایک بار پھر فضائی حملے کی دھمکی دے دی۔ جان بولٹن اسرائیل اور ترکی کے دورے میں شام سے امریکی فوج کے انخلاء پر فریقین سے مذاکرات کریں گے۔ تل ابیب کے سفر پر صحافیوں سے طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے جان بولٹن نے پرانے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر سخت امریکی ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

جان بولٹن نے مزید کہا کہ امریکی فوج شام میں رہتی ہے یا واپس چلی جاتی ہے، دونوں صورتوں میں اگر شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو امریکا شام پر تیسری بار بھی فضائی حملے سے گریز نہیں کرے گا۔

شامی حکومت کی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا نے اپریل 2017 اور اپریل 2018 میں اتحادی افواج کی تنصیبات پر فضائی بمباری کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.