امریکا حقیقی خطرے سے دوچار ہے، مائیک پومپیو

0
امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تین جنوری کو وائرس سیمپل ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔چین چاہتا تو لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ دنیا کی رسائی اب بھی وائرس کی حقیقت تک ممکن نہیں ہوئی، 128 دن گزرنے کے بعد بھی چین معلومات چھپا رہا ہے۔انہوں نے کا کہا کہ ڈاکٹر لی نے 128 روز قبل سارس وائرس جیسے مرض میں مبتلا مریض کی اطلاع اپنے ساتھیوں سے آن لائن شیئر کی تھی جس کے بعد ڈاکٹر لی کو غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
امریکا اور چین کے درمیان کروناوائرس سے متعلق لفظی گولہ باری جاری ہے۔اس سے قبل چین نے الزام عائد کیا تھا کہ ووہان شہر میں کرونا وائرس امریکی فوجیوں کی وجہ سے پھیلا ہے بعد ازاں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاکت خیز کرونا وائرس کو ‘چینی وائرس’ کا نام دے دیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: