امریکا جدید ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک قدم اور آگے

امریکی اخبار میں شائع کی جانے والی خصوصی رپورٹ کے مطابق اس میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میزائل پھٹتا نہیں بلکہ کاٹ دیتا ہے اور صرف اسی شخص کو نشانہ بناتا ہے جسے مارنا مقصود ہو۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے انتہائی رازداری کے ساتھ یہ میزائل تیار کیا ہے اور اس کا تکنیکی نام”آر نائن ایکس ہیل فائر”ہے جدید میزائل میں مختلف زاویوں سے 6بلیڈ نصب کئے گئے ہیں اور فائر کیے جانے کے بعد یہ انتہائی تیز دھار بلیڈ کھل جاتے ہیں جو اپنے ہدف کو کاٹ ڈالتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق “گینزو میزائل”کو 6 مختلف مواقع پر استعمال کیا جا چکا ہے اور اس کے نتائج بہت ہی حوصلہ افزا ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.