امریکا اپنا دفاعی نظام اور لڑاکا ڈرونز تباہ کرے

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکا رومانیہ میں نصب اپنا ایم کے 41 میزائل ڈیفنس سسٹم اور لڑاکا ڈرونز تباہ کردے تو روس جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کو طلب کرکے روسی شرائط سے آگاہ کردیا گیا ہے۔امریکا نےگزشتہ دنوں روس پر ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ معطل کردیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے معاہدے کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے مکمل تعاون کے باوجود روس کافی عرصے سے ایٹمی معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کرتا رہا جو اب ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔آئی این ایف معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے اعلان پر روس نے بھی معاہدے پر عملدرآمد معطل کردیا تھااور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کو یورپ میں جوہری میزائل نصب کرنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کو درست ثابت کرنے لیے روس پر الزام عائد کررہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.